کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستاروں کا ایک ساتھ ہلا گلا، ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔
پاکستانی فنکار لاک ڈاؤن میں نر می کے بعد زندگی عام روٹین کی طرف آنے پر نہایت خوش نظر آ رہے ہیں اور اسی خوشی کے سلسلے میں دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، رواں ماہ گزرنے والی بڑی عید پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے اپنے گھر پر متعدد معروف فنکاروں کی دعوت کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں ۔
گزشتہ رات پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے دعوت کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، عاصم جوفا کی دعوت میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار عدنان صدیقی، یاسر حسین، ہمایوں سعید، اعجاز اسلم، اقرا عزیز، میزبان اقرارالحسن اور وسیم بادامی، گلوکار فخر عالم نظر آ رہے ہیں ۔
مزکورہ دعوت میں سب فنکاروں کی جانب سے موسیقی بھی کی گئی اور سب ہی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل میں خوب رنگ جمایا ۔
عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے گانا گاتے نظر آ رہے ہیں ۔
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، وہ اپنے دوستوں سے چھے مہینے بعد ملے ہیں ، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گلے ملے ہیں اور ساتھ میں گانا گایا ہے جیسا کہ وہ چاہتے تھے۔‘
عدنان صدیقی نے لکھا کہ’ انہوں نے عام روٹین شروع ہونے کی خوشی منائی ہے اور بہت وہ وقت بہت جلد آ ئے گا جب ہم سب ایک دوسرے سے گلے مل سکیں گے اور پیار بانٹ سکے گیں ۔‘
عدنان صدیقی کی جانب سے ویڈیو میں گایا گیا گانا ’ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ اپنے دوستوں کے نام کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس دعوت کی تصاویر یاسر حسین کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں ہیں، یاسر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے عاصم جوفا کا دعوت پر مدعو کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ رات وہ نے موسیقی، کھانے اور مہمان نوازی سے بہت لطف اندوز ہوئے۔