• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہےکہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی مسلسل فراہمی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت صوبے میں گندم اور آٹے کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے گی۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے ایک لاکھ ٹن گندم پاسکو سے خریدی گئی ہے جب کہ ایک لاکھ ٹن مزید گندم حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسکو سے تین لاکھ ٹن گندم خریداری کی کوشش کررہے ہیں تین لاکھ ٹن گندم درآمد کا پلان کررہے ہیں خیبر پختونخوا حکومت 15 لاکھ ٹن گندم کا اسٹاک اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ نجی شعبہ سے بھی 15 لاکھ ٹن گندم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئندہ فصل تک 30 لاکھ ٹن گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین