• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک اور فاروق ایچ نائیک کے ایک دوسرے پر وار

قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر سینیٹر رحمان ملک اور فاروق ایچ نائیک نےسینیٹ اجلاس کے دوران ایک دوسرے پر وار کئے۔

سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فاروق ایچ نائیک نے بل میں خامیوں کی نشاندہی کی، اعظم سواتی نے تحریری بیان دیا کہ فاروق ایچ نائیک کے تحفظات کو ترامیم کی صورت میں 30 دن میں بل میں شامل کیا جائے گا۔

جس پر تمام ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دے دیا، قائمہ کمیٹی اجلاس کی کارروائی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ قائمہ کمیٹی داخلہ کی کارروائی جلد بازی میں ہوئی تو وہ کمیٹی کی کارروائی دیکھ لے۔

جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم بل کی مخالفت نہیں کر رہے، اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ۔

تازہ ترین