کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کراٹے ماسٹر کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
انہوں نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔
نارووال میں پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔
عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت 27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے ملین مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے تصدیق کی ہے کہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی فلم میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔
افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں 148 ہو گئیں۔
کراچی میں پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے پولیس کو 120 گز پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی، منڈی کا باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
محکمہ خزانہ اور ایلون مسک کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرنے پر امریکی صدر نے انٹرنل ریونیو سروس کمشنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، شیپلے کی جگہ مائیکل فال کینڈر (Faulkender) لیں گے۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران غلطی سے السلواڈور بیدخل کیا گیا شخص کلمر ابریو گارشیا (Kilmar Abrego García ) شدید صدمے سے دوچار ہے اور اسے واپس لایا جائے گا۔
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا، ایران نے اپنی یورینیم افزودگی پر کچھ حدود قبول کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔