• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلدیاتی انتخابات، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جواب جمع کروانا ہے یا نہیں بتا دیں، آپ جواب جمع کروائیں گے تو کیس چلے گا ۔ وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 28 اگست کو میئر کی مدت ختم ہوگی، پھر الیکشن ہو جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم خود یہ چاہتے کے الیکشن وقت پر ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سندھ حکومت، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین