• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بیڈمنٹن کھیلتا روبوٹ توجہ کا مرکز


ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔

روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں بھی انٹری دے دی ہے اور اب روبوٹ بیڈمنٹن کھیلتے دکھائی دیں گے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس روبوٹ کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر کھلاڑیوں کی طرح بیڈمنٹن کھیل رہا ہے بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور مقابلہ بھی کر رہا ہے۔

چین کے خودمختار علاقے Guangxi کے شہر  Nanningکے اسپورٹس پارک میں اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر بیڈمنٹن روبوٹ متعارف کروا دیا ہے جو نہ صرف بیڈمنٹن کھیلنے میں ماہر ہیں بلکہ حریف کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور مقابلہ بھی کرتا ہے۔

یوں روبوٹ کو بیڈمنٹن کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کرتا دیکھ لوگ جہاں حیران ہیں وہیں نوجوان کھلاڑی اپنے اس مشینی حریف کے ساتھ کھیل کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین