• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین صحافیوں کو ہراساں، معاملہ ایف آئی اے کو بھجوائیں گے، بلاول

خواتین صحافیوں کو ہراساں، معاملہ ایف آئی اے کو بھجوائیں گے، بلاول


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ ہراسانی کی شکار خواتین صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائمہ کمیٹی ارکان کو خواتین صحافیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہراسانی کے معاملے سے آگاہ کیا۔ خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ اختلاف رائے پر خواتین صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ، میرے گھر کے اندر دو بار لوگ گھسے تاکہ ہراساں کر سکیں ، پاکستان کی خواتین صحافیوں کو سماجی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، بہت ساری خواتین صحافیوں نے سوشل میڈیا پر ہراسانی کے ڈر سے ٹویٹ تک کرنا چھوڑدئیے ہیں ۔ خواتین صحافیوں کے پیچھے پی ٹی آئی کے پانچ میڈیا سیلز ہیں یا کوئی اور یہ میرے علم میں نہیں ، میں ہرگز یہ نہیں کہوں گی کہ کوئی ایک سیاسی جماعت خواتین صحافیوں کی ہراسانی کے پیچھے ہے۔ امبر شمسی نے بتایا کہ ہمارے خاندان سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف ہراسانی کی وجہ سے اذیتوں سے دوچار ہیں ، ایک ٹویٹ کرنے کے بعد مغلظات کا طوفان شروع ہوجاتا ہے۔ ریما عمر کی آن لائن ہراسانی ایک ناقابل تردید حساس حقیقت ہے ، کسی خاتون کی ترقی کی وجہ اہلیت کے بجائے ان کی جنسی خصوصیت کو قرار دیا جاتا ہے ، میرے شوہر کے ساتھ تصاویر کی جگہ کلبھوشن یادیو کی تصاویر استعمال کی گئیں ، اگر کسی کو لگتا ہے کہ خواتین صحافیوں نے کوئی غلط خبر دی تو یہ ان کی ہراسانی کا جواز نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین