• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل، راکٹ حملوں میں دو سرکاری ملازم سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے راکٹ حملوں میں دو سرکاری ملازم سمیت 3 افراد ہلاک، 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز کابل کے مرکزی حصے میں 14 راکٹوں سے حملہ کیا گیا، جس میں سے ایک راکٹ صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں گرا۔

ذرائع کے مطابق صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں گرنے والے راکٹ سے افغان صدر کے دو اعزازی گارڈ ہلاک ہوئے، راکٹ حملوں میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

راکٹ حملے کی ذمہ داری کسی بھی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین