پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سلیبریٹی ماہرہ خان نے کہا ہے کہ آج ورلڈ ہیومینٹرین ڈے ہے اور ہم آج اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اسٹاف اور مہاجرین کے ساتھ دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا دن منارہے ہیں۔
ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نہایت ہی غیرمعمولی کام کررہا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے والے لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے اور بہتری لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جاسکے۔
ہم انکے ان تمام اقدامات پر تہہ دل سے مشکور ہیں، اور انھیں انکی ہمت اور جانفشانی پر سلام پیش کرتے ہیں۔