• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی وفاق حوالگی تجویز کیخلاف پیپلزپارٹی کے مظاہرے، سازشیں نہ رکیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے، بلاول

کراچی کی وفاق حوالگی تجویز کیخلاف پیپلزپارٹی کے مظاہرے


کراچی / حیدر آباد / عمرکوٹ (اسٹاف رپورٹر / بیورو رپورٹ/ جنگ نیوز) کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کیے ، کراچی ، حیدرآباد ، خیر پور، دادو، جیکب آباد، میر پور خاص، اوباڑو، ٹنڈو محمد خان ، عمرکوٹ اور سجاول میں احتجاجی ریلیاںنکالی گئیں ۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج اب پی ٹی آئی حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، سندھ کیخلاف سازشیں نہ رکیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔ 

کراچی پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی سندھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو ، سعید غنی اور دیگر نے کہا کہ سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

وزیراعظم سندھ کو دھمکیاں دیں نہ سندھ پر قبضے کی باتیں کریں اگر وفاقی حکومت نے اپنی روش ترک نہ کی تو سندھ کی عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کراچی ، حیدر آباد ، عمرکوٹ ، خیر پور، دادو، جیکب آباد، نوابشاہ ، میر پور خاص،اوباڑو، ٹنڈو محمد خان اور سجاول سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا۔ 

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کشمور ہائی وے پر بھی دھرنا دیا ورٹریفک کو بلاک کردیا۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی، وقار مہدی ، راشد ربانی، جاوید ناگوری نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا ۔ 

اس موقع پر سینیٹرتاج حیدر، سینیٹر انور لعل ڈین، لال چند اکرانی، ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، حبیب جنیدی، آصف خان، خالد لطیف ، شکیل چوہدری، مرزامقبول سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین