کوئٹہ(آن لائن )پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ژوب آئی ٹی یونیورسٹی کی زمین پرقبضے کی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کا عمل تعلیم اور پشتون دشمن اقدام تصور کرتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سابق گورنر محمد خان اچکزئی کی جانب سے ضلع ژوب کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری دی گئی جس کیلئے زمین بی ایلوکیٹ ہوئی لیکن اب ایک ادارے کی جانب سے زمین پر دعویٰ کیا گیا ہے جو آئین وقانون کی خلاف ورزی اور عوام دشمن اقدام ہے آرگنائزیشن اس غیر آئینی اور غیر قانونی عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی اور ہر فورم پر آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیلئے آواز اٹھائے گی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے کو سنجیدہ لیکر آئین کے تحت تمام اداروں کوا پنے دائرہ اختیار میں رہنے کا پابند بنائیں۔