• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان‘جھنگ‘سیالکوٹ‘ساہیوال اور لاڑکانہ میں قتل کے 5مجرموں کوپھانسی

ملتان(سٹاف رپورٹر،ایجنسیاں)ملتان،جھنگ، سیالکوٹ ، ساہیوال اور لاڑکانہ میں قتل کے 5 مجرموں کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اس موقع پر جیلوں اور اطراف  میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،اطلاعات کے مطابق ملتان میں سزائے موت کے مجرم انوار الحق کو سنٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی،انوارالحق نے 2000 میں اپنے سگے بھائی محمد رزاق کو جائیداد کےتنازع پر قتل کیا تھا، علاوہ ازیں آج 14 اپریل کوسنٹرل جیل ملتان میں کوٹلی نجانت  شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کےقیدی اللہ ڈتہ کو پھانسی دی جائےگی۔اس  نے 1996ء میں شوکت حسین ولد نور محمد کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قید قتل کے مجرم محمد عرفان کو پھانسی دے دی گئی ،عرفان نے 2006 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کیا تھا،سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل  میں مجرم  فاروق کو اس کے منطقی انجام کو پہنچادیا گیا،فاروق نے 1999 میں سرگودھا میںمحبت کی شادی کرنےپربہن ، بہنوئی اور ایک سالہ بھانجی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا،مجرم غلام فاروق کو تین مرتبہ پھانسی دی گئی،سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں مجرم وارث میر بہر کو پھانسی دے دی گئی ،مجرم نے 21 سال قبل باقرانی میں پی آئی اے کی مسافر ویگن کواغوا کیا تھا اور ایک مسافر کو قتل کیا تھا۔سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی،محمد اشرف عرف اچھو کو نے 2000میں اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں مقدمہ بازی کی رنجش پر وارث علی کو قتل کردیا تھا۔ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالےکر دی گئیں۔
تازہ ترین