انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 605 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لوگ لاپتا ہیں، پولیس کر کیا رہی ہے۔
عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹیز بھی بے سود ثابت ہوئیں، ایک کیس میں کئی کئی جے آئی ٹی بنیں لیکن نتیجہ زیرو نکل رہا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی، سیکریٹری داخلہ اور دیگر سے 2 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ مانگ لی۔
عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔