• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف تقریر کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف تقریر کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے عوام کو تشدد پر ابھارنے اور حاضر سروس جج کی زندگی کو شدید خطرات سے دوچار کرنے والے ملزم مرزا افتخار الدین کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔،اسلام آباد ہائیکورٹ کا چارصفحات پر مشتمل فیصلہ جاری، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر ملزم نے یہ عمل دہرایا تو اس کے ضمانت منسوخ تصور ہو گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اشتعال انگیز ، پر تشدداور توہین آمیز تقریر کرنے والے گرفتار ملزم افتخار الدین مرزا کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملزم کے خلاف شکایت پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے وکیل کو ضمانت منسوخی کے لئے دلائل اور دستاویزات جمع کرانے سے روک دیا۔

تازہ ترین