لاہور(نمائندہ جنگ)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے نیب آفس کے باہر جھگڑے کے دوران مریم نوازکی گاڑی کو گولی لگنے کے شواہد نہیں ملے،کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں مگرقانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف ایکشن ضرورہوگا۔آئی جی پنجاب نے میڈیا اور دیگر کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ نیب آفس کے باہر جھگڑے کےدوران مریم نواز کی گاڑی کو گولی لگنے کے شواہد نہیں مل۔آئی جی شعیب دستگیر نےکہا کہ پولیس کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں،جو قانون ہاتھ میں لےگا اس کیخلاف ایکشن ہوگا۔