اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہونے والے اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور محرام الحرام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غور کیا گیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کوروناوائرس کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق مختلف مکاتب فکرکے ساتھ رابطوں پر گفتگو کی گئی۔