پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہر کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سمیت کئی امور پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لازمی ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل اور کراچی کا رہائشی ہو۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت پوری ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کو مزید بہتر کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی اور بتایا گیا کہ کراچی میں سرکاری افسر یا سول سوسائٹی سے ایڈمنسٹریٹر کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء میں سے ناصر حسین شاہ، شرجیل انعام میمن اور مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی پی کراچی کے رہنما وقار مہدی، لال بخش بھٹو و دیگر بھی موجود تھے۔