• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں پھر اضافہ

کوئٹہ میں دودھ، دہی، چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ خاص طور پر 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شہر میں آٹا فی کلو 65 روپے، چینی 100روپے، بکرے کا گوشت 1100روپے فی کلو، دودھ110 اور دہی125 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکام سے ذخیرہ اندوزں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آٹا چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہر چیز قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

دوسری جانب شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا دستیاب نہیں ہے۔صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کئے ہیں اور فلور ملز مالکان کو بھی سرکاری مقرر کردہ قیمت پر آٹے کی فراہمی کا پابند کیا ہے۔

تازہ ترین