پشاور(صباح نیوز) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بسوں کو صاف رکھنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نسوار کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ دوران سفر قینچی اور چھری لانے پر پابندی ، نسوار اور تمباکو پر پابندی کے فیصلے پر شہری بھی خوش نظر آئے، مسافروں کو سفری سہولیات ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گی۔ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے دوران سفر نسوار کے استعمال پر ہی نہیں بلکہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔