کراچی(نیوزڈیسک)ایران امریکی ٹام کیٹ طیاروں کی خریداری کاسب سے زیادہ خواہشمند رہا ہے لیکن امریکا نے اپنے ایف 14 ٹام کیٹ طیاروں کو 2007 میں ریٹائرڈ کیا اور بعدازاں فیصلہ کیا کہ انہیں تباہ کردیا جائے۔
اس فیصلے کو امریکا نے اس خدشے کے پیش نظر کیا کہ اس کی یہ ٹیکنالوجی ایران کے ہاتھوں میں نہ پہنچ جائے،اس امریکی طیارے کی مالیت 38 ملین ڈالرز ہے اور یہ امریکی ساختہ ہے۔