• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں 15 شہری ہلاک

یوکرین کا دارالحکومت کیف —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
یوکرین کا دارالحکومت کیف —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملے میں 15 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر  روسی فوج کی جانب سے سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں میں شہری ٹھکانوں حملوں میں 15 شہری ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج نے 440 ڈرون اور 32 میزائلوں سے جو مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ یہ حملے ایک دہشت گردی ہے، جس پر امریکا اور یورپ کو کچھ ضرور کرنا ہوگا۔

یوکرینی سرکاری ذرائع نے مزید بتا یا ہے کہ دارالحکومت کیف میں 27 مختلف مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید