• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

— چینی میڈیا
— چینی میڈیا

چین کے وسطی صوبے ہونان میں آتشبازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چانگدے کے قریب ہونے والے فیکٹری دھماکے میں 26 افراد کے زخمی جبکہ 2 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے ہونان کے شہر چانگڈے میں فیکٹری میں دھماکا گزشتہ روز ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق متاثرہ فیکٹری پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جہاں پانی کا بڑا ذریعہ موجود نہیں، جس سے آگ بجھانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید