• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ’ایران بینک سپہ‘ پر سائبر حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مبینہ طور پر اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ہیکر گروپ نے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مالیاتی ادارے ’ایران بینک سپہ‘ پر سائبر حملہ کر دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے میں ایران بینک سپہ کا تمام ڈیٹا تباہ کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاونٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے ہیکر گروپ پریڈیٹری اسپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ بینک سپہ کو بین الاقوامی پابندیوں کو نظرانداز کرنے اور پاسدارانِ انقلاب کی سرگرمیوں، بشمول میزائل اور جوہری پروگرامز کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں نامعلوم مددگاروں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس سائبر حملے میں انہیں مدد فراہم کی۔

واضح رہے کہ ہیکر گروپ پریڈیٹری اسپیرو (گونجیشکے دراندے) اس سے قبل ایران میں اسٹیل پلانٹس اور گیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اس گروپ نے ایرانی انفراسٹرکچر پر بڑے سائبر حملے کیے تھے جسے ایران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید