کراچی(جنگ نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہاہےکہ انہیں امید ہے کورونا بحران 2سال سے کم عرصے میں ختم ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت کا ہی کہناہےکہ سستے کھانے کی برطانوی طلب کے باعث فیکٹریز میں کورونا وائرس کا پھیلائو بڑھ سکتا ہے۔
جمعہ کو ڈبلیو ایچ او کی میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ٹیڈروس نے متنبہ کیا کہ کورونا کی کوئی ویکسین یا علاج سامنے آنے تک ممالک کو کورونا کا پھیلائو روکنے کی ضرورت ہے، 1918 میں پھیلنے والے سوائن فلو کو ختم ہونے میںبھی 2 سال لگے تھے اس وباء کو بھی ختم ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔
ادھر غیرملکی میڈیا کےمطابق کورونا پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی ڈیوڈ نبارو نے خبردار کیاہےکہ سستے کھانے کی برطانوی ڈیمانڈ کے باعث فیکٹریز میں کورونا وائرس کا پھیلائوہوسکتاہے، ایک تجزیہ کے مطابق برطانیہ بھر میں ڈیڑھ ہزار کیسز سامنےآئے ہیں۔