• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینڈھرسٹ اکیڈمی،برطانوی فوج کی 213 کیڈٹ افسران کو پاسنگ آئوٹ پر مبارکباد، پاکستانی بھی شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانی فوج نے حال ہی میں پاس آوٹ ہونے والے 213 کیڈٹ افسران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ برطانوی فوج کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تصویر بھی جاری کی گئی۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا گیا کہ برطانوی وزیردفاع بین ویلیس نے ’’سویرن پریڈ‘‘ میں کیڈٹس کا جائزہ لیا، بتایا گیا ہے کہ ان کیڈٹس کا تعلق برطانیہ، پاکستان، پیراگوئے اور کرغزستان سے ہے۔ کمشنگ کورس 193 سے پاس آوٹ ہونے والے 213 افسران کی روایتی پریڈ رائل ملٹری اکیڈمی سیندرست میں جمعے کے روز 14 اگست کو ہوئی تھی جس میں برطانوی وزیردفاع نے ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کی تھی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے چیپل اسکوائر، انڈین آرمی میموریل کا بھی دورہ کیا اور وہاں گلدستے رکھے۔

تازہ ترین