کراچی(نیوزڈیسک) روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ تہران اور روس کے درمیان فوجی تعاون مستقبل میں نئی بلندی پر پہنچ جائیں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر اسلحہ خریداری پر عائد پابندی ختم ہونے والی ہے۔ جب کہ ایران کے وزیر دفاع عامر خاتمی بھی اعلیٰ حکام کے ہمراہ روس پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔