خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے مقامی عدالت میں اعترافِ جرم کر لیا۔
5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ فوزیہ نسیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم سید ولی نے عدالت میں اعترافِ جرم کر لیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم نے 15 اگست کو 5سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔
دوسری طرف وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک کے ہمراہ متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
نوشہرہ زیادتی قتل کیس، بچی کو قتل کے بعد ٹینکی میں ڈبو دیا
وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے مقتولہ بچی کے ایصالِ ثواب کے لیےفاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ملزم کو سزا دینے کے لیےمتاثرہ خاندان کی ہر ممکن مددکی جائے گی۔