• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہوچکے ،آصف کرمانی

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہوچکےہیں۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی بے چینی اور مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں ،وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن ان کی آواز بنے ۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ملکی سیاست صرف سوشل میڈیا پر بیانات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

تازہ ترین