• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ملنے والی خواجہ سرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل



اسلام آباد میں سیکٹر جی الیون سے ملنے والی خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لواحقین خواجہ سرا کی لاش لے کر نارووال روانہ ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا کی حدود میںفلیٹ سے خواجہ سرا کی تقریباً 12 روز پرانی لاش برآمدہوئی تھی۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 کی رہائشی عمارت سے لاش کے بوسیدہ ہونے کی بو کی رہائشیوں کی شکایت پر 25 سالہ خواجہ سرا اعجاز عرف گڑیا کی تقریباً 2 ہفتے سے زائد پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، جسے پولیس حکام نے مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کو خواجہ سرا کے واقف کاروں نے بتایا کہ وہ آئس کے نشے میں مبتلا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاش پر ظاہری نشان موجود نہیں، موت کا سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔

تازہ ترین