قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے دوران چور چور کے نعرے لگائے گئے، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی بھی غصے میں آگئے۔
اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی میں تلخ کلامی ہوگئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر شرم کریں، حکومتی ارکان کو تنقید سے روکیں، جس کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ اپنی زبان درست کریں، آپ وزیراعظم رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اینٹی منی لانڈرنگ بل کی منظوری کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، ساتھ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان بھی مختلف مواقع پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے شاہد خاقان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، مگر شاہد خاقان نے ان سے کہا کہ پہلے آپ سچ بولیں۔