ننکانہ صاحب(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کے بھائی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے صدر پیر طارق احمد شاہ بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، مرحوم کے بھائی پیر حسن احمد شاہ المعروف پیر پپو شاہ بھی ایک ماہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ پیر طارق احمد شاہ کئی روز سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جو کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم پیر طارق احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں نبی پور پیراں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔