کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رات گئے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
کراچی میں رات گئے بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کچھ شاہراہوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمرکوٹ اور گرد و نواح میں تیز اور طوفانی بارش سے کئی جگہ پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میرپورخاص میں بھی گزشتہ دوپہر سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کے مطابق بارش کی وجہ سےدوپہر 2 بجے سے بجلی بھی معطل تھی جو رات 4 بجے بحال ہوئی ہے۔