• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال غلطی سےاحتساب عدالت جاپہنچے

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال سامنے آئی جب مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال آج غلطی سے وہاں پہنچ گئے۔

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال عدالت آ گئے، جبکہ کیس کی سماعت کل ہونی ہے۔

عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سے احتساب عدالت آ گئے ہیں، کیس کی سماعت تو کل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: عمران کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے عملے کے بتانے پر رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال واپس چلے گئے۔

تازہ ترین