مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے۔
نارووال میں جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے دور کی نیب بھی دیکھ لی ہے اور جیلیں بھی دیکھ لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نارووال کی ترقی کے منصوبے پر انھیں جیل بھیجا گیا، جھوٹے کیس بنا کر سچ بولنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
احسن اقبال اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد ریلی کی صورت میں نارووال پہنچے جہاں کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔