• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کا نیب دفتر لاہور کا دورہ، عثمان بزدار اور شہباز شریف کیسز پر بریفنگ


چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاہور میں میگا کرپشن کیسز میں ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور محکمہ ایکسائز کے افسران کے خلاف شراب لائسنس کیس، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، نور الامین مینگل اور احد چیمہ کے خلاف لاہور ماسٹر پلان میں تبدیلی کیس میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین کو عبدالعلیم خان، سبطین خان، ہاشم جواں بخت، خسرو بختیار، غضنفر عباس چھینہ اور ملک کرامت کھوکھر کے خلاف جاری تحقیقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیرِ محنت انصر مجید کیخلاف شکایات سمیت دیگر مقدمات میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین نے تمام کیسز میں میرٹ کے مطابق نمٹانے اور قانونی معاملات میں مداخلت کے مرتکب عناصر کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اور صرف بدعنوانی کا خاتمہ ہے، نیب تحقیقاتی ادارہ ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین