• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ، 3 ہلاک، 40 سے زائد زخمی

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغانستان کے صوبہ بلخ میں طالبان کے ایک حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 40 سےز ائد زخمی ہوگئے ،اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 2سویلین جبکہ ایک اہلکار ہلاک ہوئے،دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان فوجی بیس پر ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میںدرجنوں اہلکار ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر افغان حکام کے مطابق افغانستان کی پہلی فلم ڈائریکٹر صبا سحر کو کابل میں گولی مار دی گئی ہے۔ 44 برس کی اداکارہ کو ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔گاڑی میں صبا سحر سمیت پانچ افراد تھے جن میں ڈرائیور، دو محافظ ، صبا صحر اور ایک بچہ شامل ہیں۔ بچے اور ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ شمالی صوبے بلخ میں فوجی کمانڈوز پر ایک حملے میں 3افراد ہلاک اور 41زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اس حملے میں کمانڈو فورس کے دو اہلکار ہلاک، چھ زخمی ہوگئے جبکہ باقی تمام متاثرین عام شہری ہیں۔ فوجی کمانڈوز پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے، جب افغان طالبان کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستانی حکام سے بات چیت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر ہے۔

تازہ ترین