• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت اختتام کی ہیٹ ٹرک ہوگئی۔ بدھ کو 100 انڈیکس 569 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 862 ہے۔

شیئرز بازار میں آج 601 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 40894 اور کم ترین 40292 رہی۔

شیئر بازار میں پچاس کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 79 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 546 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین