• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانےکی نئی حکمت عملی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتے سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور حکومتی تمسکات میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بنیادی بینکنگ کی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی، 8 مقامی بینک ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔

رضا باقر نے یہ بھی کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسی سہولت کا نام ہوگا، یہ اکاؤنٹ ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھولے جاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے لیے قرض سرٹیفکیٹ سہولت چند ہفتوں میں شروع کررہے ہیں، یہ ڈیٹ سرٹیفکیٹس 5 دورانیے کے لیے ہوں گے۔

گورنر اسٹیٹ نے کہا کہ ڈالر سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 5 سے 7 فیصد اور روپے سرٹیفکیٹ پر منافع 9 سے 11 فیصد ہوگا۔

رضا باقر نے واضح کیا کہ شرح سود کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اختیار ہے۔

تازہ ترین