• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے شیریں مزاری کی ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

وزیراعظم عمران خان سے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شیریں مزاری نے وزیراعظم کو وزارت انسانی حقوق کی 2 سالہ کارکردگی اور جیلوں میں قید خواتین کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔

شیریں مزاری نے وزیراعظم کو بتایا کہ بچوں سے متعلق اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں تعلیم، نفسیاتی معاونت و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، بچوں سے متعلقہ مخصوص عدالتوں کے قیام پربھی کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بے سہارا اور مصیبت زدہ خواتین کے لیے قائم شدہ ویمن شیلٹرز اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے وزیر انسانی حقوق سے گفتگو میں کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے کی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین