• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ندی میں طغیانی ، ڈوبنے والے 4 میں سے 3 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گزشتہ روز ہونے والی باش کے باعث ملیر ندی میں طغیانی سے ڈوبنے والے 4 افراد میں سے 3 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملیر ندی میں طغیانی سے کورنگی کازوے ندی میں پھنسے افراد کی مدد کرنیوالے 2دوست برساتی ریلے میں بہہ گئے تھے ،بدھ کے روز ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے کورنگی کراسنگ ندی سے 28 سالہ عبید ولد آفاق کی لاش کو نکال کر ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی ، جبکہ متوفی کا دوست وقاص تاحال لاپتہ ہے ۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سموں گوٹھ فٹبال گراونڈ کے قریب سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 22 سالہ نعمان ولد امجد کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی گزشتہ شب ملیر ندی میں طغیا نی کے باعث ڈوب گیا تھا ۔ شرافی گوٹھ تھا نے کی حدود شاہ فیصل نمبر 2 فلائی اوور کے نیچے ندی سے ریسکیو اداروں کے رضاکاروں نے 25 سالہ نعمان عالم ولد خورشید عالم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی منگل کی شب برساتی ریلے میں بہہ گیا تھا ، جو اسی علاقے کا رہائشی تھا ۔
تازہ ترین