• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 جاں بحق


شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

میر علی کے علاقے ایپی میں 2 بھائیوں کازمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔

آج صبح بھی اسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر 1 بھائی اس کے2 بیٹے اور 1 بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دوسرے بھائی کی بیوی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو میر علی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہو گا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

میر علی پولیس نے 4 افراد کے قتل کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین