برلن(این این آئی )اسرائیل اور جرمنی نے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع پر اتفاق کیا ہے جبک اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ تہران ایجنٹوں کےذریعے علاقائی سلامتی کوپامال کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی نے برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کی۔جرمن وزیر خارجہ نے اشکنازی نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران پر عاید اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی جانی چاہئے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی ابھی بھی 2015 کے جوہری معاہدے کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا ایک بہترین طریقہ سمجھتا ہے۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے انھیں اور کرایا کہ ایران خطے میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کو پامال کر رہا ہے۔ اشکنازی نےسوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹ پر لکھا کہ انہوں نے ہائیکو ماس سے خطے کی صورتحال اور ایران کی طرف سے علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں، لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔