• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

F35 طیارے اسرائیل اور امارات میں تنازع کا باعث

کراچی(جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کو چند دن ہی گزرے ہیں کہ دونوں ممالک میں F35طیارے کی خریداری پر تنازع کھڑا ہوگیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا جدید ایف 35 طیارے متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کا خواہش مند ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا اور امارات کی اس ممکنہ ڈیل کی مخالفت کی ہے،رپورٹس کے مطابق امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے طیاروں کی ممکنہ ڈیل کی کھلے عام مخالفت پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اوراسرائیل کو پیغام دیا ہے کہ یہ مخالفت دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

تازہ ترین