• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر مکمل سیکورٹی ،راولپنڈی پولیس کے ہزاروں اہلکار تعینات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )یوم عاشور پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کےساڑھے چھ ہزار سے زیادہ افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں ۔ راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر یوم عاشورکے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا،سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لیے 3ہزار سے زیادہ پولیس افسران وملازمین سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،راولپنڈی میں 10محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے علاوہ 64 جلوس اور113مجالس ہوں گی جن پر3ہزار 600سے زیادہ افسران و ملازمین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اس طرح ضلع بھرمیں سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے 6ہزارچھ سوسے زیادہ پولیس افسروں اورملازمین کی تعیناتی کی گئی ہے۔ سی پی او نے کہا کہ سی پی او دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر ہرلمحے سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔پوائنٹس اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،اس سلسلے میں بڑی تعدادمیں کنٹینرزلگائے گئے ہیں جلوس کی سیکورٹی تین حصار پر مشتمل ہے اور جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں،جلوس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے ہیں ،شہریوں کی سہولت کیلئے یوم عاشور پر ٹریفک کی روانی کیلئے بھی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے ،سی پی او کا اس موقعہ پر کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران مجالس اورجلوسوں کے شرکاء کو مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے، قانون کی پاسداری اور عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے آئندہ منعقد کی جانے والی مجالس اورجلوسوں کو بھی مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ سی پی او دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر ہرلمحے سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی۔
تازہ ترین