• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے سندھ کو آفت زدہ قرار دینا چاہیے، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماعامر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پورے سندھ کو آفت زدہ قرار دینا چاہیے۔

حیدر آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ بارش کے دوران بلدیاتی نظام کےلئےبہت مسائل پیدا ہوئے۔

عامر خان نے کہا کہ فنڈز کی کمی ہے اور سندھ حکومت اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی وسائل تھے اس میں رہتے ہوئےجو ہوسکتا تھا وہ کیا ۔

عامر خان نے کہا کہ یہاں وزیر اعلی سندھ آئے لیکن منتخب نمائندوں سےنہیں ملے۔

تازہ ترین