کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف مفرور ہیں لیکن عدالت نے لحاظ کیا ہے۔ مفرور بنیادی طور پر ایسا شخص ہوتا ہے جو عدالت کے حکم اور احکامات کے باوجود ان سے انحراف کرتا ہے یا خلاف ورزی کرتا ہے۔ ایسی ضمانتیں دینے کے باوجود کہ ہم پیش ہوں گے ہر پیشی پر اور جتنی دیر جیل سے باہر رہوں گا ہر پیشی پر حاضر ہوں گا۔
عدالت شاید ایک اور موقع دے یہ بھی عدالت کی صوابدید ہے مواقع دینے کے بعد عدالت کو حتمی طور پر فیصلہ کرنا چاہیے ایک وہ نوازشریف کی اپیل کو برطرف کر دیں نوازشریف اس کو ری اسٹور کرانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں دوسرا اس کا فیصلہ میرٹ پر کریں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نےایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی نوازشریف کے ساتھ یہی ہوا ہے انہیں ہائی جیکنگ میں سزا دے دی گئی تھی دس یا چودہ سال سزا ہوئی تھی پھر نوازشریف دس سال بعد آئے تھے انہوں نے آکر یہ چیلنج کیا تھا حالانکہ اپیل داخل کرنے کے لیے تیس دن مقرر ہیں دس سال بعد انہوں نے درخواست دی تھی اور سپریم کورٹ نے ان کو اجازت دی اور ان کی اپیل سنی بھی گئی۔