• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخترمینگل اور بلاول کا ٹیلیفونک رابطہ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک را بطے میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اوردونوں رہنماؤں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش متاثرین پر توجہ دینے کی بجائے حکومت سیاسی حریفوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں بارش سے متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس سلسلے میں اقداما ت کی بجا ئے پا کستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی حریفوں کو نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

تازہ ترین