• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں مبتلا ڈوین جانسن اور اہل خانہ کی حالت بہتر


مشہور و معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) اور ان کے اہلخانہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے تھے، تاہم اب اُن کی حالت بہتر ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے ڈوین جانسن نے بتایا کہ وہ خود، انکی اہلیہ اور 2 بیٹیاں تین ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔


ویڈیو پیغام میں اداکار نے بتایا کہ انہیں اور اہلخانہ کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، کورونا ایک بہت ہی الگ بیماری ہے۔ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ فیملی اور بچوں کی حفاظت ہے۔

ڈوین جانسن نے اپنے مداحوں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔

تازہ ترین