• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا اور کہا کہ پاکستان میں مجھ سمیت آپ کے بہت فینز ہیں۔

سرفراز احمد نے مسلسل تنقید کا نشانہ بننے کے بعد سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک پیغام جاری کیا تھا۔

سابق کپتان کے ٹوئٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اظہر علی نے لکھا کہ مجھ سمیت آپ کے بہت فینز ہیں، انشاءاللّٰہ تنقید کرنے والے چند لوگوں کو آپ اپنی پرفارمنس سے جواب دیں گے۔

اظہر علی نے لکھا کہ آپ نے ماضی میں ملک کیلئے بہت کچھ کیا، انشاءاللّٰہ آگے بھی کریں گے۔

اظہر علی نے دورہ انگلینڈ کے دوران مثبت رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سرفراز کو مضبوط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

اظہر کے ٹوئٹ کے جواب میں سرفراز نے حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا اسٹمپڈ مِس کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کا اظہر علی کیلئے حوصلہ افزا پیغام

سرفراز کو اسٹمپس مِس کرنے پر سوشل میڈیا پر ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں

جانی جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں

سرفراز نے تمام تنقیدی پیغامات کا جواب شعر کے ذریعے دیا تھا۔

تازہ ترین