پاکستانی وکٹ کیپر و بیٹسمین سرفراز احمد نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب شعر کے ذریعے دیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے خود پر ہونے والی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
ہتک آمیز جملوں اور تنقید کا شکار سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کے بعد سرفراز احمد بھی بول پڑے ہیں۔
سابق کپتان نے شاعرانہ انداز میں سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں۔‘
سرفراز احمد نے مزید لکھا ہے کہ ’جانی جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں۔‘